اہم خبریں

11جنوری کو عدالت اگر فوری اعتماد کے ووٹ کا کہے تو ہم تیارہیں ، چوروں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان

لاہور(نیوز ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی کی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری وفاقی جماعت ہے اور ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو آگے لانےکی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ اپرپنجاب میں ن لیگ کو لانے کےلیے زور لگایا جا رہا ہے،اس وقت پولیٹکل انجینئرنگ ہو رہی ہے، بلوچستان میں باپ پارٹی کو پیپلزپارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے ،وہ کورٹ رپورٹرز سےملاقات کر رہے تھے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مجھے نااہل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، فاٹا کے ایم این ایز نے بتا یا کہ وہاں حالات خراب کیے جا رہے ہیں،ہم اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں چاہتے،ایک آدمی شہباز شریف کو جینئس سمجھتا تھا دیکھیں اب کیا حال ہوا؟انہوں نے مزید کہا کہ 7لاکھ 50 ہزار پاکستانی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، ڈی پی او گجرات کے فون سے ویڈیوز بنائی گئیں،ون فرانزک کیلئے مانگا، نہیں دیا، جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے،رانا ثناءاللہ اور ملزم کا وکیل ایک ہی باتیں کر رہے ہیں، جے آئی ٹی کے ایک ممبر نے انٹرویو دیا جو خلاف قانون تھا، 11جنوری کو عدالت اگر فوری اعتماد کے ووٹ کا کہے تو ہم تیارہیں ، ایک سوال کے جواب میں عمران کان نے کہا کہ پرویز الہٰی اور ہم اتحادی ہیں ،جنرل باجوہ بارے ہمارا موقف الگ الگ ہے،پرویز الہٰی ہمیں ہمارے موقف سے ہٹنے کےلیے نہیں کہہ سکتے ،چوروں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اگر اقتدار میں آئے تو فوری بلدیاتی الیکشن کرائیں گے ،ہمارے لوگوں کو اپروچ کیا جا رہا اب تک3 لوگ اس حوالے سے بتا چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں