اسلام آ باد (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں؟ پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق گورنرکا خط نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لینے کا مطلب گورنر کا خط تسلیم کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کا غیرقانونی حکم دیا ہم اسے نہیں مانتے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اعتماد کا ووٹ دلانے کے اعلان سے علیحدہ کر لیا اور کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، گورنر پنجاب کے غیرقانونی حکم کو نہیں مانتے، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیرذمہ دارانہ بیانات نہ دے، 25 تاریخ کو اپنا حال یاد رکھے، ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ وہ عمران خان کے وژن کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ پرویز الہیٰ نے عمران خان کو قائد اعظم کے بعد سب سے بڑا لیڈر بھی قرار دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی بنانے کیلئے آج پھر عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہو رہا ہے۔مجلس وحدت المسلمین کی زہرہ نقوی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مومنہ وحید اعلان کرچکی ہیں کہ وہ پرویز الہیٰ کو ووٹ نہیں دیں گی۔