اہم خبریں

اسلام آباد ،راولپنڈی میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، ہرطرف سائرن بج اٹھے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش۔آسمان پر سیاہ بادلوں کا راج، گلیاں سڑکیں بارش کے پانی سے بھر گئیں،لئی میں پانی کی سطح بلند ہوتے ہی سائرن بجنے لگے ،گوالمنڈی کے مقام پر پری الرٹ 8.3 فٹ پر کٹاریاں میں 11.4 پر جاری ہوتا ہے،بارشی پانی سے نشیبی علاقے ڈوب گئے،نالہ لئی کی صورتحال بھی خطرے سے دو چار،کٹاریاں کے مقام پر سطح 16 فٹ بلندگوالمنڈی میں 12 فٹ سے سطح اوپر چلی گئی،ڈھوک منگٹال، ڈھوک حسو، ہزارہ کالونی سمیت مختلف علاقوں میں معاملہ گھبیر،نشیبی علاقوں کے مکین مشکل سے دوچار واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ، رین ایمرجنسی نافذ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کے مطابق رواں سیزن میں ہونے والی بارشوں میں سب سے بڑا اسپیل ہے۔ نکاسی آب کیلئے ہیوی مشیبنری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات۔نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 7 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر ہانی کے بہاؤ کا لیول 5 فٹ ہے نالہ لئی اور شہر کی گیارہ بڑے نالوں کی بروقت بھر پور صفائی کئی ہےتاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ نشیبی علاقوں میں راجہ بازار، بوۂر بازار، جامع مسجد روڈ، مری روڈ، ندیم کالونی، جاوید کالونی، صادق آباد اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں واسا کی ٹیمیں متحرک ہیں۔نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔ کمیٹی چوک انڈر پاس میں ٹریفک رواں دواں ہے۔نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے آپریشن کی ایم ڈی واسا خود نگرانی کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ پانچ گھنٹوں میں 109 ملی میٹر بارش ریکارڈنالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 7 فٹ گوالمنڈی میں ساڑھے 5 پانچ فٹ پر،نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے آپریشن کی ایم ڈی واسا خود نگرانی کر رہے ہیں، کمشنر راوالپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا ایم ڈی واسا کے ہمراہ شہر بھر کے ساتھ ساتھ نالہ لئی گوالمنڈی اور پیر ودھائی پل کا دورہ۔ کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں 180 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی۔ رین ایمرجنسی نافذ ہے اور تمام محکمے ہائی الرٹ ہیں۔ واسا، ریسکیو، آر ڈبلیوایم سی اور میونسپل کارپوریشن فیلڈ میں موجود ہیں۔ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو الرٹ کیا ہوا ہے۔کٹاریاں میں 18 فٹ لئی بلند ، امدادی ٹیمیں متحرک،نالہ لئی میں طغیانی کے بعد مختلف نالوں کا پانی بھی آبادیوں میں داخل،پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے کی اطلاعچھ افراد دیوار کے نیچے آ گئے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں جارینالہ لئی کی صورتحال بھی سنگین ہونے لگیگوالمنڈی کے مقام پر لئی کی سطح خطرناک حد کو چھونے لگیلئی کی سطح 18 فٹ پر آ گئی، گنجمنڈی پل پر پولیس تعیناتبارش سے حالات گھبیرلئی کنارے ریکسیو الرٹ کر دی گئیگوالمنڈی میں لئی کی سطح 15 فٹ تک بلندکٹاریاں میں 18 فٹ لئی بلند ، امدادی ٹیمیں متحرکنالہ لئی میں طغیانی کے بعد مختلف نالوں کا پانی بھی آبادیوں میں داخلشہریوں کو لئی سے دور رہنے کی ہدایت

متعلقہ خبریں