اہم خبریں

پشاور میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا،8افرادزخمی

پشاور(نیوزڈیسک)حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔منگل کوپشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکا ہوا ہے، جس کی آواز دور دور تک سنائی گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا فیز 6 میں ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، اور اس میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی اور مبینہ خود کش حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا دیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک دھماکے میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوا ہے، تاہم سرکاری ذرائع نے ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ خبریں