اہم خبریں

دوست ممالک کےتعاون سےمعاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہی،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ دوست ممالک کےتعاون سےمعاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں،ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے ، چین کے ایگزم بینک نے 600 ملین ڈالرز پاکستان کو فراہم کردیے ہیں۔ آج وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجونوں کیلئے 5 ارب روپے کا بجٹ رکھا ،آئندہ اس بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔قوم کے بیٹے بیٹیوں نے محنت سے نام کمایا، یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو جو ممکن ہوا وسائل دیں گے،ان ہی کی وجہ سےملک ترقی کرےگا ۔

متعلقہ خبریں