اہم خبریں

پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا،وزیر اعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جہاں خواتین معاشرے میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرتی ہیں وہ قو میں ترقی کر جاتی ہیں اس لحاظ سے پاکستان بہت پیچھے ہے،ہم نے خواتین کو ہمیشہ ترجیح دی ،خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، ایک ماں کا معاشرے میں بہت اہم کردار ہو تا ہے، وہ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستاں کیا تاریخ میں ہم نے خواتین کے خوالے سے اہم ترین قدم اٹھایا، اس وقت پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج معاشی درپیش ہے،آج سعودی عرب نے پاکستان کے خزانے میں دو ارب ڈالر جمع کرا ئے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،لیکن کب تک ہم ان قرضوں پر چلتے رہیں گے، میں بہنوں سے کہوں گا کہ اب رونے دھونے سے کام نہیں طلے گا،ہمیں اپنے پاوںپر کھڑے ہو کر ایک جاندار قوم کی طرخ آگے بڑھنا ہو گا، ہمارے پڑوسی ملک نے 1991 میں آئی ایم ایف سے آخری دفعہ قرض لیا تھا، پاکستان میں بہت قابلیت ہے،ضرورت ہے اس امر کی مواقع پیدا کئے جائیں اور ان سے فائدہ اٹھایا جائے، ہمیں ابھی اور بہت منازل طے کر نی ہیں، ہماری خواتین اہم عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں،پاکستان میں ہماری خواتین کو پچھتر سال میں بنیادی حقوق نہیں مل سکے،گاوں میں کوا تیں ہمارے مردون کے شانہ بشانہ کام کر تی ہیں،دیہات کی خواتین کہ محنت قابل رشک ہے اگر ہمیں اقوام علام میں اپنا لوہا منوانا ہے تو خواتین اور مردوں کو متحد ہو کر کردار ادا کر نا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان جو ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی قربانی دیتے ہیں،ان شہدا کے لئے ہم جو کچھ کر سکیں وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو آگے لانا ہوگا، ماضی کین جنانکنے سے کوئی فائدہ نہیں ہمیں آگے بڑھنا ہو گا،جرمنی اور جاپان کی مثالیں آپ کے سامنے ہیں یہ صف ہستی سے مٹ گئے تھے پھر انہوں نے پچاس سال لگاتار محنت کی اور آپ دیکھ لیں وہ کتنی ترقی کر گئے، ہماری خواتین ترقی کرے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں