لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کمیشن انڈس واٹر کے مطابق، بھارت نے تقریباً185000 کیوسک پانی کا ریلہ اُجھ بیراج (دریائے راوی) سے چھوڑدیا۔ریکارڈ کے مطابق، پچھلے سال بھارت نے 173000کیوسک پانی چھوڑا تھا جبکہ چھوڑے گئے پانی کا تقریباً ایک تہائی یعنی60000کیوسک پہنچا تھا جس کی وجہ سے (دریائے راوی پر گیجنگ پوائنٹ) پر پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا تھا۔ بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا / پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تقریباً65000 کیوسک پانی اگلے 20 سے 24 گھنٹوں کے اندر پہنچنے کی توقع ہے۔ جسر کے مقام پر دریائے راوی کی سیلابی حدود کے مطابق، سیلابی میدانی علاقوں میں کم سیلاب متوقع ہے۔راوی سے منسلک اضلاع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں اور الرٹ رہیں۔تمام اضلاع نشیبی علاقوں میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں۔ریسکیو ، ریلیف آپریشن ٹیمیں مشینری کے ساتھ مکمل تیار رہیں۔
