اہم خبریں

جی ایچ کیو حملہ کیس ،چئیرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دو مقدمات میں چئیرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نو مئی واقعات،جی ایچ کیو گیٹ،حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمات میں اہم ترین پیش رفت,دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ،چیئرمین پی ٹی آئی پر گرفتاری کی صورت حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا جائے گا،چیئرمین پی ٹی ائی کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا،فیصلہ سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی،جی ایچ کیو گیٹ حملہ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے،حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چئیرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں