اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایران کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہوں، خطے میں پائیدار امن تنظیمکے تمام رکن ملکوں کی ذمہ داری ہے ،عالمی برادری افغانستان کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔آج وزیر اعظم شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے زریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قازقستان کو تنظیم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ایرانی صدر کو ایس او سی کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے اجلاس میں بیلاروس کوممکل رکن بننے کی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او سی اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا کو معاشی اور سلامتی کے چیلنجز کا سامنا ہے ، یہ رابطے جدید عالمی معیشت میں کلیدی اہمیت اختیار کرگئے ہیں ،رابطوں کے فروغ کے ذریعے ہی معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک معاشی خوشحالی ،امن اور استحکام میں گیم چینجر ثابت ہو گا،وسطی ایشیا میں پاکستان کو جغرافیائی لحاذ سے ایک منفرد حیثیت حاصل ہے ،اس خطے میں سی پیک خاص اہمیت کا حامل ہے ، سی پیک کے تحت خوصی تجارتی زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سال کے آخر میں مواصلات سے متعلق ایس سی او اجلاس کی میزبانی کرے گا ۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ ریاسی دہشتگردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے ،ریاستی دہشتگردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے،دہشتگردی کی تمام اقسام کی مذمت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پنا قربانیاں دی ہیں، خطے میں پائیدار امن تنظیم کے تمام رکن ملکوں کی ذمہ داری ہے ،عالمی برادری افغانستان کی مدد کے لیے آگے بڑھے،ایس سی او افغانستان رابطہ گروپ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔