اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑاریلیف مل گیا، عدالت نے توشہ خانہ کیس کو ناقابل سماعت قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑاریلیف ، توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس کو ناقبل سماعت قرار دینے سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست فیصلہ سنا یا اور توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیدیا۔واضح رہے کہ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کی تھی،جس کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردینے سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی تھی۔

متعلقہ خبریں