اہم خبریں

وزیراعظم کا آئی ایم ایف معاہدے پر اظہار تشکر،اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی، شہباز شریف

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر آئی ایم ایف سے معاہدے پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر لیا، 9 ماہ کے لئے 3 بلین امریکی ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر اسٹاف کی سطح کا معاہدہ طے پاگیا،معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بناے گا،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پاکستان کو معاشی استحکام حاصل کرنے کی مدد ملے گی، معاہدہ ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دے گا .وزیراعظم کی وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور ان کی ٹیم کی کوششوں اورمحنت کی تعریف،ایم ڈی آئی ایم ایف اور ان کی ٹیم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا.

متعلقہ خبریں