لاہور(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔اے ٹی سی لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
