اہم خبریں

میئر اور ڈپٹی میئرکراچی کا انتخاب، مرتضی وہاب کیلئے شوآف ہینڈ کا عمل مکمل ہو گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرتضی وہاب کے لیے شوآف ہینڈ کا عمل مکمل ہو گیا،و اضح رہے کہ پولنگ اسٹیشن میں تین سو تینتس ارکین موجود ہیں جبکہ 33 ارکین غیر خاضر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے ووٹنگ آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہورہی ہے۔انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے درواز بند کردیئے گئے ، پہلے میئر اور پھر ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا۔ امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی گئی ۔الیکشن کمیشن علامیہ کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پی پی پی اور جماعت اسلامی کے ہی امید وار میدان میں آئیں گے۔ آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کے دروازے بند ہیں جبکہ 30 سے زائد ارکان سٹی کونسل پولنگ اسٹیشن ہال نہیں پہنچے ۔ دوسری طرف ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں ،پولیس اور رینجرز کے اہلکار وں کو آرٹس کونسل کے دونوں اطراف میں تعینات کیا گیا ہے جس میں سے 500 سے زائد پولیس اہلکار ہیں ،تین ایس پیز اور 12 ڈی ایس پیز ڈیوٹی دے رہے ہیں ، 95ٹریفک پولیس اہلکاروں میں سیکورٹی پر مامور کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ آج پی ٹی آئی کے 30 منحرف اراکین ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں