اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بیروزگاری اور آٹا بحران کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کیخلاف اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کے 8 ماہ کے دوران مہنگائی کے حوالے سے وائٹ پیپر تیار کرلیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران مہنگائی میں 45 فیصد تک اضافہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ پیر میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی، ڈالر کی عدم دستیابی اور قیمت میں اضافے سے برآمدات کم ہوگئیں.حکومت کی پالیسیوں کے سبب انڈسٹریل سیکٹر کو سخت دھچکا پہنچا، آٹھ ماہ کے دوران لاکھوں ہنرمند افراد بے روزگار ہوگئے، حکومت کے غیردانش مندانہ اقدامات سے زراعت کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے تحریک انصاف جو وائٹ پیپر جاری کررہی ہے اس میں وفاقی کی ملکی معیشت کے لیے وضع کردہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی کا 37 فیصد بیرون قرضے میں چلا جائے گا، ہماری امپورٹ زیادہ اور ایکسپورٹ بند ہورہی ہیں ان تمام معاملات میں ڈالر کی عدم دستیابی نے مسائل میں اضافہ کیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو تاحال 127 ارب ڈالر بیرون ممالک کے واپس کرنے ہیں جس میں سب سے زیادہ رقم آئی ایم ایف کی ہے، یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہا تو ملک دیوالیہ کرسکتا ہے۔