اہم خبریں

میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،3دہشتگر ہلاک

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ،3دہشتگر ہلاک ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک اور 4زخمی ہوئے جن سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، دہشت گردوں سے مقابلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے 3سپاہی شہید ہوگئے جن میں لکی مروت کے 40 سالہ صوبیدار ،اصغر علی اور26سالہ سپاہی نسیم خان شامل ہیں ، ایبٹ آباد کے 22سالہ سپاہی محمد زمان بھی مقابلے میں شہید ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں