کراچی(نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ،ایک ہی خاندان کے 9 اسمگلرز گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین جانے والا بین الاقوامی اسمگلر گروہ کو گرفتار کرلیا ، منشیات اسمگلر گروہ میں 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد شامل ہیں، ملزمان نے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی اعتراف کیا ۔ اے این ایف نے اپریشن کروا کر ملزمان کے پیٹ سے 575 ہیروئن اور 159 آئس بھرے کیپسولز حاصل کر لیے ہیں
