اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے یہاں سبسڈی مستحق لوگوں کو نہیں پہنچتی، ہمارے ملک میں ایسی جگہیں ہیں جہاں لوگ براہ راست کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتے ہیں،ہمارے ملک میں بجلی چوری ہو تی ہے، یو ٹیلٹی سٹورز کی سبسڈی عوام تک پہنچنےسے پہلے ہی چوری ہو جاتی ہے، دفاع کے بجٹ میں بھی کچھ نہ کچھ کمی کی جارہی ہے ،کوشش کی جارہی ہے کہ اس وقت جو بچایا جا سکتا ہے اس کو بچایا جا سکے، اے بی این کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں آئی ایم ایف کے حوالے سے کہوں گا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہو نی چاہیئے، میں آئی ایم ایف کی بات نہیں کر رہا، عمران خان بیرونی دنیا میں یہ حالات پیدا کر رہے ہیں کہ پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں اور عمران خان اور ان کے حواری اس حوالے سے کوشاں ہیں،ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دینا چاہیئے، گزشتہ دو تین سال میں جو معاشی بحران آیا پاکستان کے علاوہ اور بھی ملک متاثر ہو ئے،ڈار صاحب پوری کو شش کر رہے ہیں کہ حالات درست ہوں،لیکن یہ حالات چھ ماہ میں درست نہیں ہو سکتے،اس میں وقت لگے گا، انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق ہو نگے،جب ہماری پی ٹی آئی سے بات ہو ئی تووہ ستمبر اگست میں الیکشن کیلئے راضی تھے لیکن عمران خان نہیں مانے، پی ٹی آئی کے لوگ سو فیصد عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑے، انہوں نے کہا کہ کو ئی کسی کےساتھ زبردستی نہیں جا سکتا، جو بکنا چاہتا ہے وہ ہی بک جاتا ہے، جاوید ہاشمی کی یاد داشت چیک کر نا چاہیئے وہ غلط بات کر رہے ہیں جس دور کی بات کر رہے ہیں اس دور میں میں ممبر قومی اسمبلی تھا اور ہاشمی صاحب کے ساتھ بھی میں ممبر رہا، انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں ق لیگ بن گئی لیکن بعد میں لوگ ن لیگ کے ساتھ کھڑے رہے، پی ٹی آئی والے مرضی کے ساتھ ٹی وی پر آرہے ہیں گانے گا رہے ہیں اور جا رہے ہیں،وزیر دفاع نے کہا کہ جو پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہے تو اچھی بات ہے، یہ لوگ آرام سے گرفتاری کیوں نہیں دیتے،مجھےایمبیسی روڈ سے گرفتار کیا گیا میں نے آرام سے گر فتاری دیدی، مجھے پھر بند کر دیا،صبح عدالت میں پیش کیا اور جیل چلا گیا،رانا اثنا اللہ کے ساتھ کیا ہوا، مریم نواز گرفتار ہو ئی، نو مئی کو جو واقعہ ہوا ایسا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، آج بھی ہماری فوج کے جوان شہید ہو رہے ہیں،وہ ملک کیلئے جان قربان کر رہے ہیں کیا ایسا ہو نا چا ہئے کی شہدا کی بے حرمتی کی جائے،ایسا نہیں ہو نا چا ہئے،عمران خان بارہ دن خاموش کوکیوں رہے ، مذمت کیوں نہ کی، عمران خان اس سانحہ کا ماسٹر مائنڈ ہے، وایٹ ہاوس اور لیپیٹل ہل پر جب حملہ ہوا تو ان لوگوں کو نو نو دس سال سزا ہوئی، جو دنیا کی مہذب سوسائٹی ہے اس نے بیس بیس سال بغیر مقدمہ کے قید میںلوگوں کو رکھا ہم تو عدالت کے ذریعے ٹڑائل کا کہہ رہے ہیں ہم نے پی ٹی آئی کے دور میں بھی مسائل کا سامنا کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ یہ ڈبل شاہ ہے،میں نے بہت پہلے یہ بات کہی اب سبلوگ یہ بات کہہ رہے ہیں، عمران خان نے شوکت خانم کے پیسے رئیل اسٹیٹٹ میں انویسٹ کئے،اس کے ثبوت موجود ہیں، الیکشن میں ووٹر فیصلہ کرینگے،،عوام کا ووٹ ڈالنے کا پورا حق حاصل ہے،فردوس عاشق اعوان نے پہلے بہت رابطے کئے تھے، سب پارٹیوں کو بنیادی حق ہے کسی کو سیاست سے روکا نہیں جاسکتا،سب کو آزادی ملنا چاہیئے، الیکشن میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی جا سکتی ہے، جو پارٹی اکثریت میں ہو گی وہ ہی وزیر اعظم بنائے گی،انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی کو شش کی تھی کہپی ٹی آئی مذاکرات کرے مگر انہوں نے اس قوت نہیں کئے،عمران خان نے نو مئی کو کیا کیا، صرف عمران خان ہی کیا ملک کو آگے لے جا سکتا ہے،جو عمران خان کولے کر آئے تھے انہیں دوسال ہی پہلے پتہ چل گیا تھا کہ ان کا فیصلہ غلط تھا، انہوں نے کہا کہ ہمین اپنے شہدا کے خاندانون کےساتھ کھڑا ہو نا چاہیئے، ہم کسی کو این آر او نہیں دیں گے جو ان لوگوں نے نو مئی کو کیا وہ بھارت تو کر سکتا تھا کو ئی اور نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو روکا گیا کس کو معلوم تھا کہ ہزاروں لوگ اس طرح حملہ کریں گے۔یہ انڈین کر سکتے ہیں پا کستانی ایسا نہیں کر سکتے،کو ئی پاکستانی ایسا سوچے بھی تو اس کی حُب الوظنی پر سوال اٹھتا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ہمیں تو پروڈکشن آرڈر بھی نہیں مل رہے تھے،ندیم چن کے والد میرے لئے قابل احترام ہیں میں ان کو نوے کی دہائی سے جانتا ہوں،میں ایک بات بتاتا ہوں کہ آپ کو اپنے گھر کا احساس ہو تو آپ ایسی حرکت نہین کر سکتے،آپ قانون شکنی کروگے تو زسزا تو ملے گی،آپ کو بھاگنے کی کیا ضرورت ہے اگر جرم نہیں کیا تو مت بھاگیں، ہمیں پی ٹی آئی سے سیاسی میدان میں کو ئی خطرہ نہیں،انہوں نے کہا کہ میری نااہلی کیوں ہو ئی تھی آپ ہی ریسرچ کر لیں میں کچھ نہیں کہو نگا،آڈیو لیکس بارے انہوں نے کہا کہ آپ کو دنیا بھر میں ہیکر مل جائیں گے،ہیکر صرف پیسے کیلئے کام کرتے ہیں،آڈیو کو ہم استعمال کریں گے یہ سیاست ہے، جو چیز ثابت ہو ایک آڈیو سے اس کو کیوں نہیں استعمال کریں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے واپس آرہے ہیں،اور انشااللہ ضرور واپس آئیں گے۔















