لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والوں کومعاف نہیں کیا جاسکتا ، لاڈلوں کا احتساب کیا جائے ۔پیر کو شیخوپورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو2018 میں عوام پر مسلط کیا گیا اورآج بھی سہولتکاری دی جاری ہے ،پہلے احتساب پھرانتخابات ہونا چاہئے لاڈلوں کا احتساب کیوں نہیں کیا جاسکتا معیشت تباہ کرنے والوں کومعاف نہیں کیا جاسکتا۔