اہم خبریں

کچھ لوگ چاہتے ہیں پاکستان ڈیفالٹ ہو ، لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ملکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز میں سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،مہنگائی کی وجہ سےعام آدمی پر بہت بوجھ پڑا ہے کیونکہ ماضی میں کئی وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ، ملکی معیشت اس وقت مشکل کا شکار ہے لیکن بہتری کی امید ہے،ہم ملک کی لانگ ٹرم بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،ہم چاہتے ہیں ادائیگیاں ہوں لیکن کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ہم تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے ، ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا

متعلقہ خبریں