اہم خبریں

پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا،تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیدکر تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں 10 مئی کو لگائے گئے تھری ایم پی او سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیدیا ہے، مختصر فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ تھری ایم پی او کے تحت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے،عدالت نے ایک لاکھ دو نفری ضمانتی مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب ہیں تو معمول کے مطابق کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ حکومت تھری ایم پی او کے تحت حکومت کسی بھی شخص کو عوامی تحفظ یا نظم و ضبط کا جواز بنا کر گرفتار کرسکتی ہے،9 مئی واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے سیکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں