اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ 2022 پاکستان کےلئے ایک اور مشکل سال رہا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ کے تباہ کن سیلاب کے باعث ہمارے معاشی چیلنجز میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا کہ نئے سال کے دوران میں اپنی استعداد اور وقت سے عوام کو مشکلات سے نکالنے، متاثرین سیلاب کی بحالی اور پاکستان کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔