اہم خبریں

سپریم کورٹ : پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سوا بارہ بجے سماعت کرے گا جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ کا حصہ ہونگے وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی آج بھی دلائل جاری رکھیں گے وفاقی حکومت، نگران پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن جوابات جمع کراچکے ہیں سپریم کورٹ نے چار اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا 14 مئی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت نے اکیس ارب روپے فنڈز فراہم نہیں کئے وفاق اور الیکشن کمیشن پنجاب انتخابات پر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرسکےتین مئی کو الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائرکی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں