فیصل آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ ریلی سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان نے نو جوانوں کو تاریکی میں دھکیلا، پی ٹی آئی کے شر پسندوں نے جناح ہاوس پر حملہ کیا، عمران خان نے نو جونوں کو گمراہ کیا،جس گھر میں قائد اعظم رہتے تھے اس کو تباہ کر دیا گیا،انہوں نے جناح ہاوس میں لوٹ مار کی اور پھر اس کو آگ لگا دی، عمران خان نے گالم گلوچ کی سیا ست کو فروغ دیا، عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے نائین نی کیا تو وہ ملک کو حاثہ سے دو چار کر دے گا، عمران خان نےکہا کہ اسلام آباد آیا تو رانا ثنا اللہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی میں نے کہا آپ آو آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان نے منصوبہ گھڑا اور ان کی گفتگو پکڑی گئی، کور کمانڈر کے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی، حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔