استور (نیوزڈیسک) ایس پی استور محمد شرین کے مطابق شونٹھر ٹاپ پاس میں برفانی تودہ گرنے سے9 افراد ہلاک 25 زخمی ہوگئے ۔ ایس پی استور محمد شرین کا کہنا تھا کہ استور مال مویشیوں کو لے کر آنے والے خانہ بدوشوں کی اموات اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ استور ہلاک اور زخمیوں میں خواتین بچے اور مرد شامل ہیں، ایس پی محمد شرین اور ڈپٹی کمشنر وسیم عباس ریسکیو ٹیموں کےہمرا حادثے کی طرف روانہ ہوگئے۔
