اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ اعلیٰ فوجی افسران سمیت کسی میں مجھ سے رعایت مانگنے کی جرات نہیں تھی،عمران خان نے اپنے یا جہاننگیرترین کیلئے مجھ سےکبھی رابطہ نہیں کیا۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اعلیٰ ترین فوجی افسروں سمیت کسی میں یہ جرات نہیں تھی کہ کوئی رعایت حاصل کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے یا جہانگیر ترین کیلئے مجھ سے رابطہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے،ان کے ساتھ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال تھے جن کے کردار پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔واضح رہے کہ عون چوہدری نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو 2017 میں این آر او ملا،جب جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن آئی تو خود عمران خان نے جسٹس ثاقب نثار کو فون کیا کہ اسے مسترد کردیں اور جہانگیر ترین کو نااہل رہنے دیں۔