اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج قوم اپنے ہیرو اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ آج یوم تکریم شہداء کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات کو محض احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا، 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنیوالے خطرناک تھے، کچھ لوگوں نے اقتدار کی ہوس میں وہ کام کرنے پر مجبور کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر شرپسندوں نے پاکستان کے نظریے پر حملہ کیا، ملک کے دشمنوں کو جشن منانے کی وجوہات فراہم کیں، ہماری قوم اپنے شہداء کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے، ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا ہے جو پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حالیہ واقعات میں شہداء کی یادگاروں اور مجسموں کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا، شہداء کی فیملیز نے ان واقعات کو انتہائی دکھ کے ساتھ محسوس کیا، ایسے واقعات میں ملوث افراد پاکستانی کہلوانے کے قابل نہیں، تمام ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حالیہ واقعات میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد پاکستانی کہلوانے کے قابل نہیں ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے تمام ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔
Today the nation is solemnly observing Youm-e-Takreem Shuhada-e-Pakistan to pay its glowing tributes to our heroes, Ghazis, and martyrs and express its unflinching solidarity with their families.
I don’t see the tragic incidents of May 9 as merely a protest that became…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 25, 2023