اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ریاستی رٹ کو چیلنج کیا گیا،پی ٹی آئی پر پابندی لگا نے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نو مئی کو زیادہ تر فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ،واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے، شرپسندوں کو عمران خان کی گرفتار سے پہلے ہی پلان دے دیا گیا تھا، حملوں کی منصوبہ ایک سال سے ہو رہی تھی، ریاستی اساس پر حملہ کر کے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے فوج کو اپنا مخالف سمجھا ، عمران خان کے لوگ یہی تسلم کر رہے ہیں کہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔
