اہم خبریں

ڈاکٹر شیریں مزاری ، فیاض الحسن چوہان،جمشید چیمہ،مسرت جمشید چیمہ اور عبدالرزاق نیازی کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما فیاض الحسن نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک کے 24 کروڑ عوام دکھی ہیں، اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں میسج میں عمران خان کو ایک بات سمجھائی کہ ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ دیں، ہم موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں، ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھاکہ اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈےلائن تھا، زمان پارک میں داخلہ بند تھا، سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا۔فیاض چوہان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز رہائی کے بعد خاندان سے پوچھا کیا عمران خان نے میرے لیے ٹوئٹ کی؟ تو بتایا گیا کہ نہیں، عمران خان کو سب یاد رہے جس کا گھر تباہ ہوگیا وہ فیاض الحسن یاد نہیں رہا۔پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر شیریں مزاری نے سیاست اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا یہ اعلان انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہون نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کر تی ہوں، میں اپنے بچوں کی واحد گارڈین ہوں ان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی، آج کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گی۔ جبکہ ادھر تحریک انصاف کو ایک اور زور دار جھٹکا، اہم شخصیت نے عمران خان سے راہیں جدا کر لیں،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبدالرزاق نیازی ۔جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ،، جمشید چیمہ کے بیٹے اور وکیل ملک محمد ریاض نے تصدیق کر دی ، عبدالرزاق خان نیازی کہتے ہیں نو مئی کے واقعہ سے دشمن خو ش ہو ا، پی ٹی آئی کو ٹکٹ واپس کرتا ہوں،آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لوں گا۔ 

متعلقہ خبریں