اہم خبریں

الیکشن نظرثانی کیس، فوری انتخابات نہیں کروا سکتے ،نگران حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن سے متعلق کیس میں نگران پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کروادیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جواب جمع میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار سپریم کورٹ کا نہیں۔ پنجاب میں فوری الیکشن نہیں کرواسکتے۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ریاست کے دیگر اداروں کا ہے ،عدالت کا نہیں، 14 مئی کی تاریخ دے کر اختیارات کی آئینی تقسیم کی خلاف ورزی کی گئی ۔ موقف میں کہا گیا کہ آرٹیکل 218 کے تحت صاف وشفاف الیکشن کرانا اور تبدیلی کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہے ۔ سپریم کورٹ نے تو ابھی تک خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔نو مئی کے سانحات کے بعد سکیورٹی کے حالات مخدوش ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول ملٹری املاک کو نقصان پہنچایا گیا پرتشدد مظاہرے کئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف مظاہروں میں 162 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، 97 پولیس کی گاڑیوں کو جلایا گیا۔ الیکشن کیلئے 5 لاکھ 54 ہزار سکیورٹی اہلکار درکار ہوں گے، اس وقت اگر الیکشن ہوئے تو صرف77 ہزار اہلکار دستیاب ہونگے

متعلقہ خبریں