اہم خبریں

ڈیفالٹ ہونے کے چانسز ہیں ، ساری دنیا میں ہماری بدنامی ہو رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر صحت پنجاب اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے23 ہسپتال بنائے، ساڑھے 3 کروڑ سے زائد خاندانوں کو صحت کارڈ دیئے، جس کا سب سے زیادہ دکھ مریم نواز کو ہوا، آپ الیکشن سے کب تک بھاگیں گے۔ہفتے کولاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں لوگوں کو صحت کارڈ پر ہر طرح کی سہولت فراہم کریں، اپنی پہلی پنجاب حکومت میں ساڑھے 3 کروڑ 11 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دیئے، تمام دل کے بڑے ہسپتال صحت کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں، صحت کارڈ کا سب سے زیادہ دکھ مریم نواز کو ہوا، ہر کوشش کر رہے ہیں صحت کارڈ پر اگر کوئی شکایت ہے تو وہ بھی دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن کا بجٹ بڑھا دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے آرڈر کیا ہے، ہم سکول ہیلتھ پروگرام بنائیں گے، احساس راش پروگرام ہم نے شروع کیا تھا، کسی حکومت نے اس زور وشور سے ہسپتال نہیں بنائے تھے، ہم نے 23 ہسپتالوں کا افتتاح کیا۔رہنما تحریک انصاف نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہم کہتے ہیں الیکشن ہوں وہ کہتے ہیں الیکشن نہ ہوں، آپ الیکشن سے کب تک بھاگیں گے؟ اس وقت چانسز ہیں کہ ہم ڈیفالٹ میں چلیں جائیں گے، ساری دنیا میں ہماری بدنامی ہو رہی ہے۔یاسمین راشد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت کم کی جائے، پٹرول کی قیمت کم ہو گی تو مہنگائی خود بخود کم ہو جائے گی، مہنگائی کے خلاف ہم نے بہت بڑا احتجاج شروع کر دیا ہے، ہم نے حقیقی آزادی لے کر رہنی ہے۔

متعلقہ خبریں