اہم خبریں

9 مئی کو پاکستان کے وجود پرحملہ کیا گیا،شرپسندوں کو معاف نہیں کرینگے، خواجہ آصف

سیالکوٹ ( نیوزڈیسک) پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت تنصیبات پرحملہ کرنیوالوں کوقانون کیمطابق ہینڈل کرے گی۔ قانون کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا۔خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا حملہ پاکستان کے وجود اور سالمیت پر حملہ تھاایک شخص نے اپنے اقتدار کیلئے ملکی سالمیت پر حملہ کیا، ایئر بیس پر حملہ پاکستان کے دشمن کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری فوج ، پولیس اور رینجرز کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں اور اس وقت بھی قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ نو مئی کے واقعات اس بات کی گواہی ہیں کہ حملہ کرنے والوں کی نیت اور مٹی کے ساتھ ان کے رشتے پراب سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے، جی ایچ کیو پر حملہ اور فوجی تنصیبات پر حملہ انڈیا کے مقاصد میں شامل ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ قانون کےمطابق بنیادی حقوق کی حفاظت کی جارہی ہے حملہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں قانون کااستعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں