اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ایسا نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہوں۔
یہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے اتنی خوف زدہ ہے کہ جہاں الیکشن ہوتا ہے وہاں سے یہ بہانے بنا کر بھاگتے ہیں
الیکشن کمیشن سے سوال ہے کہ عدالت میں اگر کیس تھا تو فیصلہ تو آپ کے حق میں یا مخالف بھی آسکتا تھا مگر آپ کی تیاری کیوں نہیں تھی؟#الیکشن_کراو_ملک_بچاو— 🇬🇧سپورٹس مین🇵🇰 (@aminshergoraya) December 31, 2022
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے وڈیو بیان میں الیکشن کمیشن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا،یہ امپورٹڈ حکومت ایسا نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہو، یہ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔
یونین کونسل 1 سید پور عوام اپنے ووٹ حق کو استعمال کرنے کے لئے موجود لیکن الیکشن کمیشن کی بددیانتی اور ہائی کورٹ کے آرڈر کا مذاق اڑایا گیا#IslamabadElections#بلے_پہ_ٹھپہ pic.twitter.com/IxBsFgO9bT
— Ali Awan (Updates) (@AliAwanUpdate) December 31, 2022
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءعلی اعوان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے رانا ثناء اللہ کے ایما پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک سے اڑا دیا، الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذیلی ادارہ ہے،اس طرح عوام کو ان کے حق سے محروم کرکے ملک نہیں چل سکتا ہم اس کھلی غنڈہ گردی ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔