اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کی ’بی‘ ٹیم ہے،عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرکے یہ ثابت کردیا ،عوام سے خوف زدہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔
آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کےحوالے سےاسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پر عمل نہ کر کےECP نےپھرسےثابت کیاہےکہ یہ امپورٹڈحکومت اور اسکے سرپرستوں کی بی-ٹیم ہے۔عوام سےخوفزدہPDM ہر انتخابی میدان سےبھاگ رہی ہے۔ووٹ کاحق بنیادی جمہوری اصول ہےاورPTI پوری دلجمعی سےاس پر قائم ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 31, 2022
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرکے پھر ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی ’بی‘ ٹیم ہے۔ عوام سے خوف زدہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے،عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی دلجمعی سے اس پر قائم ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔