اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف آج ایرانی صدر سے ملاقات اور بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف آج بارڈر مارکیٹ اور 100 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ے ملاقات کریں گے اور دونوں سربراہان پاک ایران سرحد پر بننے والی بارڈر مارکیٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ واضح رہے کہ اس مارکیٹ کو بنانے کا مقصد عوام کو روزگار فراہم کرنے اور علا قے میں سمگلنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ،سربراہان آج 100 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کریں گے پہ ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ، اب ایران سے حاصل ہونے والی بجلی کی مجموعی مقدار دو سو چار میگا واٹ پہنچ جائے گی ۔

متعلقہ خبریں