اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 2 کیسز میں ضمانت منظور کر لی گئی۔اداروں میں بغاوت پر اکسانے اور اقدام قتل کے تحت درج مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور۔ دواران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کی سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت نوٹس واپس لینے کی استدعا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے پھر دیکھ لیں گے۔ کیس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔
