اہم خبریں

زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک کم ہوگئے اور یہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، شیخ رشید کا طنز

راولپنڈی(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ استعفے اقراری یا انکاری نہیں، اب ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک کم ہوگئے ہیں لیکن یہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔جمعہ سماجی رابطوں ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ دیکھنا ہوگا سعودی عرب اور چین سے تین ارب ملتے ہیں یا نہیں آئی ایم ایف کا معاملہ بھی لٹکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، نگران حکومت انتخابات کیلئے آسکتی ہے نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے،تیرا جماعتوں کا گلدستہ مرجھایا گیا یہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہوگئے ہیں، سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے۔

متعلقہ خبریں