لندن(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سرسے پائوں تک جھوٹا آدمی ہے،عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے ،اتوارکو سکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سرسے پائوں تک جھوٹا آدمی ہے،عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے ،انہوں نے کہاکہ اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ان کی ملاقات بہت اچھی رہی ،انہوں نے کہاکہ جلدسرمایہ کاری کانفرنس بلارہے ہیں ،وزیراعظم نے کہاکہ عمرن نے میرے خلاف ہرحربہ استعمال کیا مگر ناکامی ہوئی،کیس سے میری عزت بڑھی، انہوں نے کہاکہ کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے۔