اہم خبریں

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ اور افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ کی ملاقات ، اہم امور پر گفتگو

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی ملاقات ، اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ہوئی جس میں بارڈر مینجمنٹ ،علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ نے افغانستان میں امن و ترقی میں پاکستان کی کوشش کو بھی تسلیم کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مستحکم اور پُر امن افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ساتھ دو طرفہ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چینی وزیر خارجہ سے بھی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان چین کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات اور سی پیک کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کی حمایت پر چین کے کردار کو سراہا ۔اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنےوالے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے مسلح افواج کے اقدمات اور کردار کو سراہا ۔

متعلقہ خبریں