لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہوگی۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے، لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہوگی، جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی؟۔
جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی؟ لیکن ملک کے حالات کے پیش نظر انتخابات کروانےپڑیں گے، ہم واضع ہیں کہ لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہو گی انتخابات مسئلہ کا واحد حل ہیں ،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 29, 2022
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انتخابات مسئلے کا واحد حل ہیں، ملکی حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے۔