اہم خبریں

شہباز شریف کی جنگی طیارے ہرجیٹ کی پہلی کامیاب پرواز پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہلکے جنگی طیارے ہرجیٹ کی پہلی کامیاب پرواز پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ ترکیہ اور ترکیہ کی دفاعی صنعتوں کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ منگل کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان کو ہلکے جنگی طیارے ہرجیٹ کی کامیاب پہلی پرواز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ترکیہ اور ترکیہ کی دفاعی صنعتوں کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ایف۔ایکس پراجیکٹ میں برادر ترکیہ کی مزید کامیابی کے خواہاں ہیں۔
https://youtu.be/JX8FDFK1ZE4

متعلقہ خبریں