اہم خبریں

میری سکیورٹی کمزور کرنے کیلئے افتخار گھمن کو ہدف بنایا جارہا ہے، عمران خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے سکیورٹی انچارج افتخار رسول گھمن کی ایف آئی اے کی تحویل میں ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سکیورٹی کمزور کرنے کیلئے افتخار گھمن کو جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹویٹ میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا گیا کہ میرے سیکورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، وہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے ہمارا ہاتھ بٹانے پاکستان آئے میری سیکورٹی کمزور کرنے اور تحریک انصاف کی صفوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے انھیں جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہے۔عمران خان کے الزام پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا ردعمل بھی سامنے آگیا جس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملزم افتخار رسول گھمن ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں درج مقدمہ نمبر 291/2001 میں گزشتہ 22 سال سے مفرور تھا۔

متعلقہ خبریں