اہم خبریں

تحریک انصاف نےکراچی میں مردم شماری کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

کراچی(  اے بی این نیوز  )پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں مردم شماری کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔اجلاس کے دوران احتجاجی مظاہروں کیلئے مختلف عہدیداران کو ذمہ داریاں دی گئیں، اس موقع پر مردم شماری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ ہوا، آفتاب صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ شماریات کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے، اب تحریری خط بھی لکھیں گے۔تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی زیر صدارت مردم شماری کے حوالے سے ٹاؤن صدور، جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج و دیگر بھی موجود تھے۔آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ اضلاع سے لیکر وارڈ کی سطح تک مردم شماری کے معاملے کو اجاگر کریں گے، کراچی کے 25 ٹاؤنز میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، گرینڈ مظاہرہ یکم مئی کیا جائے گا، مردم شماری پر دعوے کرنے والی جماعتیں ابتک صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں