لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ متنازعہ فیصلوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، ادارے آمنے سامنے آجائیں، نادان لوگوں یہی چاہتے ہیں۔ آج مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے کیے گئے متنازعہ فیصلوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، اب جدید سوشل میڈیا کے دور میں کسی چیز پر پردہ نہیں جاسکتا،انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالت نہیں جانا چاہیےسیاسی معاملات عدالتوں میں آئیں گے تو اےک جماعت جیتے گی ایک ہارے گی سیاسی اکھاڑے کی باتیں ایوانوں میں ہی ہونی چاہیں ، ہمیں اندازہ نہیں ہوتا لیکن باتیں نکل آتی ہیں،نادان لوگوں کی کوشش ہے کہ ادارے آمنے سامنے آجائیں۔
