اہم خبریں

پرویزخٹک کی مداخلت پر آزادکشمیر حکومت گئی،سردارتنویرالیاس کا الزام

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس نے کہا کہ پرویزخٹک کی مداخلت پر آزادکشمیر میں حکومت گئی،ہماری دو مرتبہ حکومت بدلی صدر،سپیکرکا انتخاب ہوا لیکن ہماری ایک نشست کم نا ہوئی ،سارے عمل کے تانے بانے ہیں یہ سب سامنے رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس نے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا ذمہ دارپرویز خٹک کو قرار دے دیا جس پی ٹی آئی قیادت کا ایکشن سردار تنویر الیاس کو پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا ،سابق وزیراعظم سردار قیوم نیازی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر ،خواجہ فاروق اپوزیشن لیڈر اور چوہدری مقبول گجر اسپیکر قانون ساز اسمبلی کو بطور امیدوار پیش کردیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس نے کہا کہ ہماری دو مرتبہ حکومت بدلی صدر،سپیکرکا انتخاب ہوا لیکن ہماری ایک نشست کم نا ہوئی ۔ہم نے بلدیاتی انتخاب میں واضح اکثریت حاصل کی،پہلے کوئی ممبراسمبلی بیمارہوا نا کسی کو کورونا ہوا۔سارے عمل کے تانے بانے سب سامنے ہیں ۔

متعلقہ خبریں