اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم پر نامزد کردہ حکومتی نمائندوں کا تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے باضابطہ مذاکرات کے لیے رابطہ ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے بات چیت کیلئے حکومت کی جانب سے نامزد کردہ نمائندے سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق و دیگر رہنماؤں نے سابق اسپیکر اسد قیصر سے رابطہ کیا ۔اسد قیصر نے حکومتی نمائندوں کے رابطے سے متعلق پیشرفت سے پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو آگاہ کردیا۔ اسد عمر نے اس سلسلے میں کہا کہ رابطہ اچھی بات ہے، حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں دورانِ سماعت اِس پیش رفت سے آگاہ کردیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومتی نمائندوں کی ملاقات کب ہوگی، اس سلسلے میں تاحال حتمی طور پر کچھ طے نہیں ہوسکا ۔ حکومتی اتحاد نے ابھی تک پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کیلئے دن اور وقت طے نہیں کیا۔
