پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ ،شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کا شیڈول طے پا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ملاقات کا شیڈول طے پا گیا ، ملاقات کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔بدھ کو تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی وفد میں ملاقات طے پاگئی۔شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں وفد کل راجہ پرویز اشریف سے ملاقات کرے گا ، ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے شیڈول سے پی ٹی آئی وفد کوآگاہ کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما عامرڈوگرنے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات کے لئے رابطہ کیا تھا۔پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی،اسدعمر، اسد قیصر، پرویزخٹک اور عامرڈوگر شامل ہوں گے، ملاقات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔