مظفرآباد(نیوز ڈیسک) چوہدری انورالحق تاریخ ساز مینڈیٹ حاصل کرکے بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری انوار الحق کو 52 کے ایوان میں 48 ووٹ ملے جبکہ پی ٹی آئی کے دو ممبران نے ووٹ نہیں ڈلا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے رات 12 بجکر 40 منٹ سے 12 بجکر 55 منٹ تک کا وقت دیا گیا۔ چوہدری انورالحق کے علاوہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد انورالحق کو بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کیا گیا لیکن بلا مقابلہ انتخاب کے بعد بھی ووٹنگ کرائی گئی ، قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی ،اجلاس ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض کی صدارت میں شروع ہوا اور ووٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ یاد رہے کہ 52 ارکان پر مشتمل ایوان میں سے چوہدری انوارالحق کی حمایت میں 48 ووٹ پڑے جبکہ پی ٹی آئی کے 2 رہنماوں سمیت جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم اور مسلم کانفرنس کے سردار عتیق بھی ووٹنگ عمل میں شریک نہ ہوئے ۔ چوہدری انوارالحق آج صبح ساڑھے 11 بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گےاور صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے ۔ واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق نے ایوان سے خطاب میں کہا تھا کہ مجھے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ووٹ دیا ، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ،کون اپوزیشن میں ہوگا ،کون حکومت میں یہ آنے والا وقت بتائے گا۔















