اہم خبریں

عالمی مالیاتی ادارے کی بیڑیاں کٹ جائیں تو ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوسکتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی بیڑیاں کٹ جائیں تو ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوسکتے ہیں، تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ، مجبوری ہے ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں۔ موجودہ مہنگائی کی بڑی وجہ گزشتہ حکومت کے ا قدامات ہیں،4 سال میں ان تمام منصوبوں کو بریک لگ گئی ہے ،گزشتہ دور میں جان بوجھ کر منصوبوں کو التواء میں ڈالا گیا،ترقیاتی منصوبوں کو ر وکنے کا مقصد ن لیگ کو انتخابات میں کامیابی سے روکنا تھا۔ہفتہ کو صدر مسلم لیگ (ن) وزیراعظم شہبازشریف نے ملٹی لیول شاہدرہ چوک لائی اوور منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا افسوسناک بات ہے کہ 4 سال میں ان تمام منصوبوں کو بریک لگ گئی ہے ،گزشتہ دور میں جان بوجھ کر منصوبوں کو التواء میں ڈالا گیا،کئی منصوبے عدم توجہ کی وجہ سے دم توڑ گئے، سابق حکومت کو ان ترقیاتی منصوبوں سے چڑتھی۔ انہوں نے کہا ملکی حالات کے پیش نظر سادگی اپنانے کی ضرورت ہے ،اس لیے عوام کے مفت آٹے کی فراہم کی سلسلہ شروع کیا گیا ،مفت آٹے کی تقسیم کے دوران دھکم پیل کے اکادکا واقعات ہوئے ہیں ،رمضان میں فری آٹے کی فراہم کی سوچ محسن نقوی تھی ،اس پر نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سمیت دییگر شاباش کے مستحق ہیں، آج تک 8 سے 10 کروڑ افراد مفت آٹے کے منصوبے سے مستفید ہوئے ہیں،75 سال میں پہلا موقع ہے کہ شہریوں کو مفت آٹا فراہم کیا گیا ۔ محمد نوازشریف کی قیادت میں لاہور اور گردونواح میں ترقی و خوشحالی کے بے شمار منصوبے شروع کیے گئے ، نوازشریف کے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی انہوں نے کہا کہ 2018 سے 2013 تک ملک میں خوشحال تھی 2018 میں دھاندلی کے ذریعے انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے ۔جعلی انتخابات نے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے باعث شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو تک میٹرو منصوبے کو عملی جامعہ نہیں پہنچا سکے ، آئی ایم ایف کی آخری شرط دوست ممالک سے فنڈز لانا تھی، چین نے اندازہ لگا لیا کہ پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو چین نے 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا جبکہ چین نے مزید 2 ارب ڈالر بطور قرض فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیئے، بلاول بھٹو، اسحاق ڈار، آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، اب قرض نہ دینے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جو معاملات چل رہے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں۔
۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی بڑی وجہ گزشتہ حکومت کے ا قدامات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ کالونی کا فلائی اوور وفاق جبکہ شاہدرہ فلائی اوور صوبائی حکومت مکمل کرے گی انہوں نے کہا کہ میٹرومنصوبے کو کالا شاہ کاکو تک توسیع واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے لاہورمیں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اوورکا دورہ کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پرکام کی رفتار کو تیزکرکے 3 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں