مظفرآباد(اے بی این نیوز)آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے پاگئے ، بیرسٹر سلطان محمود اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے درمیان معاملات طے پا گئے ، کچھ دیر میں تحریک انصاف آزادکشمیر کی قیادت قائد ایوان کا اعلان کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق دودن سے سیاست پر طاری جمود ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ،سردا ر تنویر الیاس کی وزارت عظمیٰ ختم ہونے کے بعد قائد ایوان کیلئے دو دن سے لاہور زمان پارک میں مذاکرات جاری تھے ۔ اے بی این نیوز کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود اپنے شخص کو نامزد کرنا چاہتے تھے جبکہ سردار تنویر الیاس خان اپنے بندے کو نامزد کروانا چاہتے تھے جس سے تحریک انصاف میں تقسیم پید اہوگئی جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
