اہم خبریں

قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج شام پانچ بجے طلب

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے آج شام 5 بجے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کے لیے گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں